”نواز شریف اور شہباز شریف ترکی میں مقبول ترین لیڈر ہیں “‘ ترک صحافی

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) ترکی کی صف اول کی نیوز ایجنسی کے چیف رپورٹرعاطف اوزبے نے کہا ہے میاں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف ترکی میں مقبول ترین لیڈر ہیں اور پاک ترک تعلقات کو مستحکم بنانے اور تجارتی و اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی بنا پر ترکی میںانہیں ایک منفرد اور اعلی مقام حاصل ہے ۔وزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف سے خصوصی انٹرویو کے دوران ترک صحافی نے کہا وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب اور ترکی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھا کر ایک اعلی مثال قائم کی ہے اور وہ ترکی بالخصوص ترک کمپنیوں میں ایک بہترین منتظم ، میرٹ اور شفافیت کے علمبردار کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ۔