15 دن تک بینکنگ کورٹس میں ججز کا تقرر نہ ہوا تو راست اقدامات پر مجبور ہونگے: لاہور بار
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) بینکنگ کورٹ میں جلد از جلد ججز کی تعیناتی کی جائے۔ اگر 15 دن تک حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو لاہور بار ایسوسی ایشن اس حوالے سے راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صدر لاہور بار چودھری ذوالفقار ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ایوان عدل بار روم میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ کورٹس میں اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود وفاقی حکومت کے تعاون نہ کرنے کے باعث ججز کی تعیناتی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لاہور بار بدھ کو ریلی نکالے گی۔