پاکستان مزید اہم طالبان لیڈر رہا کرے: صلاح الدین ربانی

18 نومبر 2012

کابل (آن لائن) افغان حکومت اور طالبان نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی جیلوں سے مزید طالبان قیدیوں کی رہائی کے خواہاں ہیں غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افعانستان کی امن کونسل کے سربراہ صلاح الدین ربانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی جیلوں سے طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل جاری ہے اور مزید طالبان جو مذاکرات کے حامی ہیں رہا کئے جائیں گے۔ ربانی کا کہنا تھا کہ طالبان کے نو ارکان رہا کئے جا چکے ہیں لیکن ان میں طالبان کے سابق نائب رہنما ملا عبدالغنی برادر شامل نہیں ہیں جنہیں 2010ءمیں پاکستان میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ رہائی پانے والے قیدی بھی اہم طالبان ممبران ہیں اور وہ امن اور مذاکرات میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے بھی اسے دونوں ہمسایہ ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان اعتماد بڑھانے کے لئے مثبت قدم قرار دیا ہے۔