عالمی برادری میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کے اقدامات کرے: او آئی سی

18 نومبر 2012

جدہ (نوائے وقت نیوز) اسلامی کانفرنس کی تنظیم نے کہا ہے کہ میانمر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، عالمی برادری مسلمانوں کی نسل کشی رکوائے۔ او آئی سی کا کہنا تھا کہ امید ہے امریکہ اس سلسلے میں اقدامات کرے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میانمار کی شورش زدہ ریاست راخینا میں نسل کشی سے مسلمانوں کو تحفط فراہم کیا جائے، او آئی سی کا یہ بیان امریکی صدر بارک اوباما کے دورہ میانمار کی تیاری کے موقع پر سامنے آیا ہے او آئی سی کے قائم مقام چیئرمین جبوتی کے وزیر خارجہ محمد علی یوسف نے کہا کہ ہم امریکہ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ برما کی حکومت کو ایک پیغام پہنچائے گا تاکہ وہ اقلیتوں کا تحفظ کریں جن کی وہاں نسل کشی ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وہ ہر کچھ بیان کر رہے ہیں جو وہاں ہو رہا ہے، ہم یقین رکھتے ہیں کہ امریکہ اور دیگر ملکوں کو اقلیتوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں جنہیں دباﺅ اور نسل کشی کا سامنا ہے۔