آئی جی جیل بلوچستان کے دفتر سے چور اہم معلومات کی ہارڈ ڈسک لے اڑا

18 نومبر 2012

کوئٹہ ( این این آئی ) آئی جی پولیس جیل خانہ جات کے دفتر سے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک چوری، ایڈمن آفیسر ‘ اکاﺅنٹنٹ اور تین وارڈنوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ سمنگلی روڈ پر واقع آئی جی پولیس جیل خانہ جات کے دفتر سے ہارڈ ڈسک جس میں اہم معلومات تھیں چوری ہو گئی۔ ایک وارڈن گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک فرار ہو گیا تین افراد نے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کرالی۔ ہارڈ ڈسک میں بلوچستان کے قیدیوں کی معلومات ، انکی سزائیں اور دیگر معلومات موجود ہیں۔