ڈی ایٹ کانفرنس میں بنگلہ دیش کی وزیر خارجہ کی شرکت بھی مشکوک ملائشیا کے وزیراعظم بھی نہیں آ رہے
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) بنگلہ دیش کی وزیر خارجہ ڈاکٹر دیپومونی کی ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد پہلے ہی ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت سے انکار کر چکی ہیں۔ سیکرٹری خارجہ کے مطابق اس اجلاس سے دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ دریں اثناءذرائع نے بتایا کہ ملائشیا کے وزیراعظم بھی کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے۔ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس 22 نومبر کو ایوان صدر میں ہو گا۔