اونچی ایڑھی والی جوتی پہن کر دوڑنے کا مقابلہ
لندن (نیٹ نیوز) بوٹ پہن کر تو سبھی بھاگنے لگتے ہیں لیکن اونچی ایڑھی والی جوتی پہن کر کون بھاگ سکتا ہے، یہ دیکھنے کیلئے فلپائن میں ایک دلچسپ ریس ہوئی۔ اپنی طرز کے اس منفرد مقابلے میں سو سے زائد مرد و خواتین نے حصہ لیا۔ ریس کے شرکاءکو کم از کم تین انچ لمبی ہیل والے جوتے پہن کر پانچ سو میٹر تک بھاگنا تھا۔ ریس شروع ہوئی تو خواتین تیزی سے منزل کی طرف بھاگ کھڑی ہوئیں جبکہ مرد بیچارے بیل پر توازن رکھنے کے چکر میں ہی الجھے رہے۔ مہارت نہ ہونے کے باعث بعض لوگوں کے جوتے راستے میں ہی اتر گئے۔