مریخ گاڑی کے آس پاس بگولوں کا راج ہے

18 نومبر 2012


لندن (بی سی ڈاٹ کام) ناسا کی مریخ کیوروسٹی کو اب تک خاصے خوشگوار موسم کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اگرچہ دھول کے بگولے ابھی تک گاڑی کے کیمروں کی زد پر نہیں آئے لیکن ایسا لگتا ہے یہ گاڑی کے آس پاس منڈلاتے رہے ہیں۔ کیوروسٹی کے موسمیاتی سٹیشن کے جمع کردہ ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد سائنس دانوں کا خیال ہے ہو سکتا ہے یہ بگولے گاڑی کے اوپر سے بھی گزرے ہوں۔ یہ غیرمتوقع نہیں، مریخ پر اس سے قبل اترنے والی گاڑیوں نے بھی ایسے ہی گردبادوں کی تصویریں بھیجی تھیں۔