مظفر آباد: نیلم جہلم پراجیکٹ میں ماحولیاتی مسائل‘ شہریوں کا احتجاج‘ سرینگر شاہراہ بند کر دی

18 نومبر 2012


مظفر آباد (نوائے وقت نیوز) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دوران ماحولیاتی مسائل پر توجہ نہ دینے کے خلاف شہریوں احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے مظفر آباد سری نگر شاہراہ مجہوئی کے مقام پر بلاک کر دی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔