نوجوانوں نے ناکارہ سامان سے آلات موسیقی بنا لئے

18 نومبر 2012


وارسا (نیٹ نیوز) موسیقی کے سر مہنگے آلات کے محتاج نہیں، اسی لئے پولینڈ کے موسیقی کے شوقین یہ نوجوان مہنگے آلات خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے تو انہوں نے پلاسٹک، پرانی بوتلوں، رنگوں کے خالی ڈبوں اور لوہے کی بالٹیوں کے ذریعے گٹار، شہنائی اور ڈرم جیسے آلات بنا ڈالے ہیں۔ ان انوکھے آلات کے ساتھ وہ مختلف ریسٹورنٹ اور ہوٹلوں میں نہ صرف پرفارم کرتے ہیں بلکہ خوب داد بھی سمیٹتے ہیں۔