ہیروں سے جڑی دنیا کی مہنگی ترین اشیاء
لندن (نوائے وقت نیوز) دنیا میں ایسی اشیاءکی کمی نہیں جن پر ہیروں کی سجاوٹ نے ان کی قیمت لاکھوں کروڑوں ڈالر تک پہنچا دی ہے۔ پلاٹینم سپریم ایڈیشن آئی پیڈ سفید سونے سے ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر 173 ہیرے جڑے ہیں جبکہ ایک لاکھ برطانوی پاﺅنڈ مالیت کا کپ کیک دنیا کا سب سے مہنگا ترین کیک ہے۔ مہنگی گھڑیوں کی دنیا میں کمی نہیں لیکن امارت جتانے کیلئے درست انتخاب 1200 سے زائد ہیروں جڑی گھڑی کی قیمت پینتیس لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ یہ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ فٹ بال کو بھی ہیروں سے سجا کر بیش قیمت بنا دیا گیا، اسکی قیمت ڈھائی ملین ڈالر ہے۔ سعودی شہزادے الولید بن طلال کی گاڑی کی پوری باڈی، پہیوں اور رم تک کو ہیروں سے مزین کیا گیا ہے جس کی مالیت اڑتالیس لاکھ ڈالر ہے۔ کھانے پکانے کے مصالحے ہی ہیں بلکہ اچھے برتن بھی ضروری ہیں اس لئے جرمنی کی ایک کمپنی نے فرائی پین کو بھی تین سو ہیروں سے سجا دیا ہے اور قیمت اس کی دو لاکھ ڈالر۔ گاڑی کے ٹائر خراب ہو جائیں تو انہیں پھینک دیا جاتا ہے لیکن ہیرے جڑے ٹائروں کو پھینکنے کا تو آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔