جھنگ: 11 سالہ بچے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

18 نومبر 2012


جھنگ (نامہ نگار) جھنگ کے علاقے موضع شیر چاکر میں 11 سالہ بچے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ذرائع ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مطابق بچے کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کے ڈینگی وارڈ میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
تحصیل باڑہ میں 600 خاصہ دار اہلکار بحال
خیبر ایجنسی (نوائے وقت نیوز) تحصیل باڑہ کے معطل کئے 600 خاصہ دار اہلکاروں کو بحال کردیا گیا۔ اس سلسلے میں ایم این اے حمید اللہ جان آفریدی کی قیادت میں جرگہ ہوا۔ جرگے میں تحصیل باڑہ کے 30 قبائلی عمائدین اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ باڑا بھی موجود تھے۔ ان اہلکاروں کو 2009ءمیں شدت پسندوں کیخلاف کارروائی میں حصہ نہ لینے پر پولیٹیکل انتظامیہ نے معطل کیا تھا۔