انڈونیشیا میں طلباءسکول جانے کیلئے دریا عبور کرتے ہیں

18 نومبر 2012


جکارتہ (نوائے وقت نیوز) مغربی سماٹرا کے گاﺅں لمبوگ بیوکک کے بچوں کو سکول جانے کیلئے ہر روز دریا عبور کرنا پڑتا ہے جس کا پاٹ اسی فٹ چوڑا اور بعض مقامات پر گہرائی تین فٹ کے لگ بھگ ہے۔ دریا کنارے پہنچتے ہی بچے اپنی پینٹوں کے پائنچے اوپر چڑھا لیتے ہیں جبکہ بعض کو اپنی قمیض تک اٹھانا پڑتی ہے۔ دوسرے کنارے پہنچ کر بچے دوبارہ یونیفارم پہن کر سکول کا رخ کرتے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اگلے برس پل بن جائے گا۔