دنیا میں سب سے زیادہ چائے چین میں پی جاتی ہے

18 نومبر 2012


بیجنگ (نیٹ نیوز) چائے دنیا بھر کے افراد کا مقبول ترین مشروب ہے لیکن چینی عوام نے اس معاملے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ عالمی ادارہ خوراک کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہری ہر سال دس لاکھ ٹن سے زائد مقدار کی چائے پی جاتے ہیں جو دنیا میں کسی بھی ملک میں استعمال ہونے والی سب سے زیادہ مقدار ہے ۔ چائے پینے کے اس مقابلے میں بھارتی شہری بھی کچھ کم نہیں اور ہر سال آٹھ لاکھ اٹھائیس ہزار ٹن چائے پیتے ہیں۔