نوکنڈی سے نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما کو اغواءکر لیا

18 نومبر 2012


کوئٹہ (اے پی پی) بلوچستان کے علاقہ نوکنڈی سے نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما کو اغواءکر لیا ۔ لیویز کے مطابق گذشتہ شب قبائلی رہنما میر محمد آصف سنجرانی اپنی گاڑی میں بازار سے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغواءکر لیا اور نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے۔ لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغوی کی بازےابی کےلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔