گال ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 221 رنز پر آﺅٹ

18 نومبر 2012

گال (اے پی پی) گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان روس ٹیلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تونیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 221 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ برینڈن میک کولم اور ڈینئل فلائن کے سوا کیوی ٹیم کا کوئی بھی بلے باز سری لنکن سپنرز کو سنبھل کر نہ کھیل سکا۔ میک کولم 68 اور فلائن 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ رنگنا ہیراتھ نے 5 شامندا ایرنگا نے 3 اور نوون کولاسیکرا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکن اننگز کا آغاز بھی کچھ زیادہ اچھا نہ رہا اور دوسرے ہی اوور میں کرونارتنے بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساﺅتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پہلے روز کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنا لئے۔