گورنر سندھ نے ارفع کریم آئی ٹی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

18 نومبر 2012


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ارفع کریم آئی ٹی سٹی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ سندھ میں ای پولیسنگ کا افتتاح بھی کر دیا ۔ گورنر ہا¶س کراچی میں ہونے والی تقریب میں سندھ کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی رضا ہارون، ایڈیشنل آئی جی فلک خورشید، ڈاکٹر نوشاد شیخ، سیکرٹری محکمہ آئی ٹی صالح فاروقی سمیت پولیس حکام نے شرکت کی۔