ق لیگ کی رخسانہ جمشید بٹر پارلیمانی سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل مقرر
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مسلم لیگ (ق) کی رخسانہ جمشید بٹر کو پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل مقرر کر دیا۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رخسانہ جمشید بٹر کو پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رخسانہ جمشید بٹر مسلم لیگ (ق) کی ہی شہناز شیخ کی دوہری شہریت کیس میں نااہلی کے باعث خالی ہونے والی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔