صوابی: گیس سلنڈر میں رکھا گیا 5 کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا گےا

18 نومبر 2012


صوابی ( اے پی پی) آدینہ چھوٹا لاہور مین روڈ پر پیہور نہر کے متبادل پل کےساتھ نامعلوم افراد کا گیس سلنڈر میں رکھے گئے پانچ کلوگرام وزنی بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر علاقہ کو تباہی سے بچا لیا۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے سہ پہر مین روڈ پر واقع پیہور نہر کے متبادل پل کے ساتھ پانچ کلو وزنی گیس سلنڈر میں بارودی مواد رکھا تھا جبکہ سلینڈر کو پل کے ساتھ پتھروں میں چھپا رکھا گیا تھا۔