جن پنگ کو کمیونسٹ پارٹی کی قیادت ملنے پر بلاول، عمران، الطاف حسین کی مبارکباد

18 نومبر 2012


بےنظیر آباد + لاہور + لندن (اے پی پی + این این آئی) بلاول بھٹو زرداری نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے نومنتخب سیکرٹری جنرل زی جن پنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے چین کی نئی قیادت میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور پیپلز پارٹی کے مابین روابط اور رشتے مزید مستحکم ہو جائیں گے۔ عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، صدر جاوید ہاشمی نے اپنے پیغام میں پاکستانی عوام اور پارٹی کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی کو ملک کی نئی قیادت منتخب کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ الطاف حسین نے جن پنگ کو اگلے دس برس کے لئے چین کا صدر نامزد اور کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔