دہشتگردی میں ملوث بچوں کیخلاف مقدمے خصوصی عدالت میں چلانے کا بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا

18 نومبر 2012


اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ نے بچوں سے متعلق قانون میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کے تحت دہشتگردی میں ملوث بچوں کے خلاف مقدمے انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک نے ایک سمری پیش کی۔