زمبیا کی خاتون کے پیٹ سے ایک کلو 180 گرام ہیروئن کے کیپسول برآمد

18 نومبر 2012


رحیم یار خان/ ملتان ( آئی این پی) افریقی ملک زمبیاکی خاتون کے پیٹ سے ایک کلو ایک سو اسی گرام ہیروئن کے کیپسول برآمد کر لئے گئے۔ اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی ا ے کی پرواز 295 میں سفر کرنے والی کاکامی شیرون نامی خاتون کو کسٹم حکام نے رحیم یارخان ائر پورٹ پر اتار لیا اور اس کے پیٹ سے ایک کلو 180 گرام پر مشتمل ہیروئین کے 91 کیپسول برآمد کر لئے خاتون کا تعلق زمبیا سے ہے۔