اے این ایف کی کارروائی،کراچی ایئرپورٹ پر ایک شخص گرفتار،کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

18 نومبر 2012


کراچی ( این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے کراچی ایئر پورٹ پر ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق اے این ایف نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے 11 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملزم کراچی سے دوحہ جارہا تھا ۔