ہائیکورٹ نے پی سی بی ملازمین کیخلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیدیا

18 نومبر 2012

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین کیخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبادالرحمٰن خان کے روبرو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دائر پٹیشن میں م¶قف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دیوار تعمیر کی جسے حکم امتناعی ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے گرا دیا۔ انتظامیہ نے بورڈ ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد الٹا کرکٹ بورڈ اور اس کے گارڈز پر جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے عدالت سے استدعا کہ مقدمہ خارج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے ملازمین کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔