گوجرانوالہ بورڈ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کل سے شروع ہونگے

18 نومبر 2012

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان بھر کے بورڈز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے سلسلے میں گوجرانوالہ بورڈ کی ٹیم کیلئے کل اور پرسوں ٹرائلز ہوں گے۔ مختلف سرکاری آفیسرز اور سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو میرٹ پر 16 کھلاڑیوں کو منتخب کرے گی۔