ڈویژنل پبلک سکول و انٹر کالج ماڈل ٹا¶ن نے پنجاب اولمپکس کھیل جیت لئے

18 نومبر 2012

لاہور (وقائع نگار) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹر کالج ماڈل ٹا¶ن لاہور نے پانچویں انٹر سکولز پنجاب اولمپکس کھیل جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ مجموعی طور پر 760 پوائنٹس حاصل کئے۔ مقابلوں میں 140 طلباءنے حصہ لیا اور 90 میڈلز حاصل کئے۔ کھیلوں میں 253 سکولوں کے طلباءشریک تھے۔ حامد نجید نے اتھلیٹکس، کشتی رانی اور رسہ کشی میں گولڈ میڈل حاصل کئے۔ حمزہ فیاض چٹھہ نے کشتی رانی اور رسہ کشی میں، تائیکوانڈو مقابلہ میں محمد دانش اور شذر احمد، اتھلیٹکس میں حیدر علی، وہاب علی صابری اور اویس احمد نے گولڈ میڈل حاصل کئے۔ ڈی پی ایس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے طلباءپنجاب اولمپکس کے پانچ سے چار کھیل جیت چکے ہیں۔ ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کے سینئر رکن جاوید یوسف نے سکول کی کھیلوں میں بہترین کامیابی پر بورڈ کے چیئرمین کمشنر لاہور جواد رفیق، بورڈ کے دیگر ارکان اور سکول کے پرنسپل عبدالشکور بٹ کو مبارکباد دی ہے۔