ننھے گھڑ سواروںکے مابین نیزہ بازی، نمائشی پولو میچ

18 نومبر 2012

لاہور (کامرس رپورٹر) شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زیرعلاج کینسر کے مریضوں کی امداد کیلئے لاہور پولو کلب میں ننھے گھڑ سواروں کے مابین نیزہ بازی اور نماشی پولو میچ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف سکولوں کے طلباءو طالبات سمیت کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز پر تمام ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا، اس کے بعد ایئر ماڈل شو کا مظاہرہ کیا گیا۔