شیخوپورہ : یوتھ فیسٹیول، کھلاڑیوں کو انعامات کی رقوم نہ مل سکیں

18 نومبر 2012

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں میں دو ماہ کا عرصہ گزرجانے کے بعد بھی کھلاڑیوں کو انعامات کی رقم نہ مل سکی جس پر یونین کونسل 71کے کھلاڑیوں نے مسلم لیگ ن یونین کونسل 71کے صدر سلیم مان، جنرل سیکرٹری ہارون بھنگو کی قیادت میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کے باعث تحصیل شیخوپورہ کی 14یونین کونسلوں میں ابھی تک انعامی رقم نہ مل سکی ہے۔