رحیم یار خان میں ٹریفک حادثہ، خاتون نولود بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ‘ 2 زخمی

18 نومبر 2012


رحیم یار خان (آئی این پی) رحیم یار خان میں ظاہر پیر چوک کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون اور نولود بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہفتہ کو رحیم یار خان میں ظاہر پیر چوک کے قریب قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کے درمیان تصادم ہوا‘ پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون کا پیٹ پھٹ گیا اور نومولود بچہ بھی حادثہ کی نذر ہوگیا۔