چلاس، مانسہرہ اور شانگلہ میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری ، موسم سرد ہوگیا

18 نومبر 2012


چلاس/ مانسہرہ / شانگلہ / پشاور/ کوئٹہ/ لاہور (این این آئی) چلاس، مانسہرہ اور شانگلہ میں موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ¾برفباری کا آغاز ہوتے ہی جلانے کی لکڑی نایاب ہوگئی ہے ¾عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ¾بالائی علاقوں میں گرم کپڑوں ، سوکھی لکڑی اور گیس سلنڈر کا استعمال بڑھ گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران اور گردونواح میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا ۔