اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سے شروع ہونیوالے ہفتے کے دوران 320 مقدمات کی سماعت ہو گی، چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن نے 5 سنگل اور 2 ڈویژن بنچ تشکیل دے دیئے
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران 320 مقدمات کی سماعت ہو گی۔ چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن نے 5 سنگل اور 2 ڈویژن بنچ تشکیل دے دیئے۔ 19 نومبر عدالتی ہفتے کے لئے تشکیل پانےوالے 5 سنگل بنچ چیف جسٹس اقبال حمید الرحمن، جسٹس ریاض احمد خان، جسٹس محمد انور خان کانسی، جسٹس نور الحق این قریشی جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ہونگے دو ڈویژن بنچ میں پہلا چیف جسٹس اور جسٹس ریاض احمد خان دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس محمد انوار خان کانسی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ہو گا۔