ایران جلد یورینیم افزودگی دوگنا کر دےگا: آئی اے ای اے

18 نومبر 2012


ایران (آن لائن) اقوام متحدہ کے جوہری پروگرام کے نگران ادارے کا کہنا ہے کہ ایران زیرِ زمین یورنیم کی افزودگی دگنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کی خفیہ طور پر منظرِ عام پر آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نے قم شہر کے مضافات میں واقع جوہری مرکز فردو میں 2784 سنٹری فیوج ہیں جس کا مطلب ہے کہ ایران جلد ہی آپریٹنگ سسٹمز کی تعداد کو سات سو سے چودہ سو تک پہنچا سکتا ہے اور افزودہ یورینیم کو ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے 2010ءسے اب تک دو سو تینتیس کلو گرام اعلیٰ درجے کی افزودہ یورینیم تیار کی ہے۔