ڈاکٹر محمد زاہد اور ڈاکٹر ثمینہ اکرم کی ترقی

18 نومبر 2012

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت نے 2 پروفیسرز کی تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے تحت ڈاکٹر محمد زاہد کی پروفیسر آف کارڈیالوجی کے عہدے پر ترقی دے کر بہاولپور میڈیکل کالج تعینات کیا ہے جبکہ ڈاکٹر ثمینہ اکرم کو پروفیسر آف کارڈیالوجی کے عہدے پر ترقی دے کر ڈی جی خان میڈیکل کالج تعینات کیا ہے۔