پیپلز پارٹی کی پنجاب میں حکومت بنانےکی خواہش عوام مٹی میں ملا دینگے: مسلم لیگی رہنما
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاونین چوہدری باقی حسین، سواتی خان، عثمان تنویر بٹ، توصیف شاہ اور محمود الحسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکز اور صوبوں میں کرپٹ حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں۔ پیپلز پارٹی والوں کی پنجاب میں حکومت بنانے کی خواہش عوام مٹی میں ملا دیں گے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی مشترکہ سالگرہ مناتے ہوئے ان رہنماﺅں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے ترقی کی ہے اور یہاں آنے والا الیکشن بھی مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔