اردو کی قومی اور دفتری حیثیت: صورت حال اور میڈیا کا کردار ‘حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار منگل کو ہوگا

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ” اردو کی قومی اور دفتری حیثیت: صورت حال اور میڈیا کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈی ٹوریم واقع 4-C، ایل ڈی اے فلیٹس، شاہراہ مجید نظامی (سابق لارنس روڈ) نزد چائنہ چوک، لاہور میں منگل 20 نومبر کو 2:30 بجے سہ پہر منعقد ہوگا ۔ سردار آصف احمد علی (سابق وفاقی وزیر تعلیم) صدارت کریں گے جبکہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن (وزیر تعلیم، خزانہ، خواندگی، حکومت پنجاب) اور ڈاکٹر انوار احمد (صدر نشین: مقتدرہ قومی زبان) مہمانان خصوصی ہونگے۔ مقررین میں ڈاکٹر محمد شریف نظامی (صدر قومی زبان تحریک) اور محترمہ عارفہ صبح خان (سینئر تجزیہ کار) شامل ہیں۔