مڈ کیئر کورس کیلئے چاروں صوبوں سے افسروں کے نام طلب

18 نومبر 2012

لاہور (سپیشل رپورٹر) اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے مڈ کئیرئیر کورس جو 26 دسمبر سے شروع ہور ہا ہے میں شرکت کے لئے چاروں صوبوں سے افسران کے نام طلب کر لئے ہیں ۔ حکومت نے2009 میں گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی کے لئے کورس لازمی قرار دے دیا تھا جس کے بعد اب جو افسران پرموشن زون میں ہیں ان کے نام چاروں صوبے 15 دسمبر تک اسٹبلمشنٹ ڈویژن کو بھجواءدیں ۔ اس کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے کہ جو افسران پرموشن زون میں ہیں صرف ان کے نام بھجوائے جائیں۔ کورس کیلئے فیس 2لاکھ روپے مقرر کی گئی۔