پنجاب یونیورسٹی نے بی ایس سیکنڈ، فورتھ سمیسٹر کے سوشیالوجی امتحان میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

18 نومبر 2012

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایس (چار سالہ پروگرام) سیکنڈ سمسٹر 2012ءاور فورتھ سمسٹر 2012ءکے پیپر Introduction to Sociology (SOC-22108) امتحان میں تبدیلی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ امتحان 10-12-2012کی بجائے 17-12-2012 کو منعقد ہو گا۔