حضرت عمرؓ کا دور خلافت مسلمان حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے: شیخ انوارالحق
لاہور (پ ر) سابق ڈپٹی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروقؓ کا طرز حکمرانی اور دور خلافت مسلمان حکمرانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عمر فاروق اسلام کی وہ عظیم شخصیت ہیں جن کے کارناموں سے اسلامی تاریخ بھری پڑی ہے۔ آپ کے دور خلافت میں مسلمان اس قدر خوشحال تھے کہ انہیں زکوٰة لینے والا کوئی نہیں ملتا تھا۔