وزیراعلیٰ کا والٹن سے اغواءہونے والی دو بچیوں کو ایک ہفتے میں بازیاب کرانے کا حکم

18 نومبر 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ماڈل ٹاﺅن میں والٹن سے تعلق رکھنے والے محمد امین نے ملاقات کی اور بتایا تین ماہ قبل میری دو بیٹیاں گھر سے اغوا ہو گئیں جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکیں۔ اس نے بتایا بیٹیوں کے اغوا سے میری زندگی اندھیر ہو گئی ہے اس نے استدعا کی مجھے اور کچھ نہیں صرف بیٹیاں چاہئے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر موجود پولیس حکام کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اغوا ہونے والی دونوں بچیاں بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کی جائیں اور اس میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔