آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے مہم کا آغاز

18 نومبر 2012

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈی سی او نور الامین مینگل نے عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات پر آوارہ کتوں کی تلفی کا آغاز کر دیا ہے اور اس ضمن میں ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائری) کی سربراہی میں ایک مانیٹرنگ سکواڈ تشکیل دے دیا ہے جو لاہور بھر کے ٹاﺅنز میں آوارہ کتوں کی تلفی یقینی بنائے گا۔ آج تمام ٹاﺅنز کے ایڈمنسٹریٹرز نے مجموعی طور پر 116 کتوں کو تلف کر دیا۔