حکمرانوں کے جانے کا وقت اور یوم حساب آ گیا ہے: میاں آصف

18 نومبر 2012

لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لےگ ہم خےال کے صوبائی سےکر ٹری اطلا عات مےاں محمد آصف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے جانے کا وقت اور ےوم حساب قر ےب آچکا ہے ‘قوم آئندہ انتخابات مےں ظالم حکمرانوں سے اےک ایک ظلم کا حساب لےں گی ‘ ملک مےں شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک مےں خانہ جنگی ہوگی ‘پاکستان کے عوام اب کسی بھی صورت پےپلزپارٹی اور انکے اتحادےوں کے جھانسے مےں نہےں آئےنگے ۔ وہ اپنے دفتر مےں پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ مےاں محمد آصف نے کہا کہ کہ موجودہ حکمران ملک طور پر ناکام ہو چکے ہےں اور قوم انکو اےک لمحہ کےلئے مزےد برداشت کر نے کو تےار نہےں ےہ فوری طور پر عوام کی جان چھوڑ دےں ورنہ قوم انکو گر ےبانوں سے پکڑ کر اقتدار کے اےوانوں سے باہر پھےنک دےں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نعرہ جمہوریت کا لگاتی ہے لیکن اس کا اصل ایجنڈا لوٹ مار اور اپنی جیبیں بھرنا ہے ۔