وزیراعلیٰ اچانک دورہ کر کے مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی چیک کرینگے

18 نومبر 2012

لاہور(سپیشل رپورٹر)    وزیر اعلی پنجاب نے محرم الحرام کے دوران اچانک سرپرائز وزٹ کر کے مجالس اورعزادار ی کے دوران سیکورٹی چیک کرنےکا عندیہ دے دیا۔جس کے پیش نظر صوبائی کابینہ کئے اراکین، انتظامی سیکرٹریز، پارلیمانی سیکرٹریز اور اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے ذمہ داروں کے لئے از سر نو ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا۔جبکہ ایوان وزیر اعلی کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی غرض سے محکمہ داخلہ میں ”صوبائی محرم کنٹرول روم “ قائم کر کے اسے اوقاف کے صوبائی محرم سیل سمیت ڈویژنل اور اضلاع کی سطح پر بنائے جانے والے محرم سیل سے لنک کر دیا۔