خراب معاشی صورتحال، بدانتظامی ٹرین میں سفر کرنے کے رجحان میں کمی
لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان ریلوے کی خراب معاشی صورتحال، ٹرین کئی کئی گھنٹوں لیٹ ہونے کی وجہ سے گذشتہ تین سال میں ریلوے میں لوگوں کے سفر کرنے کے رجحان میں کمی ہوتی جا رہی ہے اور 2010ءمیں 7کروڑ 40لاکھ افراد نے ریل کا سفر کیا تھا لیکن 2012ءکے پہلے 10ماہ میں سفر کرنے والوں کی تعداد 4کروڑ چالیس لاکھ رہ گئی ہے۔ اس بارے میں ریلوے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ روزانہ ٹرین کئی کئی لیٹ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں۔ دو ماہ میں مزید 60لاکھ افراد ریلوے میں سفر کر لیں گے اس کا مطلب یہ ہے کہ ریلوے دو سال میں اپنے 2کروڑ 40لاکھ مسافروں سے محروم ہو گیا ہے۔