سانگلہ: غربت کے مارے شخص کی خودکشی فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان پھندے سے جھول گیا

18 نومبر 2012

سانگلہ ہل + فیصل آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ 2 افراد نے موت کو گلے لگا لیا۔ سانگلہ ہل میں محلہ پرانہ چہور میں رفیق نے نشہ آور گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی مفلسی کا شکار تھا۔ علاوہ ازیں تھانہ منصور آباد کے علاقہ میں گھریلو لڑائی جھگڑے پر نوجوان پھندے سے جھکل گیا ۔ عبداللہ پور کے رہائشی ملک اسد علی نے پھندے سے جھول کر خودکشی کر لی۔