پشاور: بڈھ بیر سے مرد اور خاتون کی نعشیں برآمد
پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر سے خاتون اور مرد کی نعشےں برآمد ہوئی ہےں۔ پولیس کے مطابق نعشیں کوہاٹ روڈ کے قریب برساتی نالہ سے ملی ہیں‘ جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ دونوں کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد نعشیں نالے میں پھینک دی گئی تھیں۔