ڈیرہ غازیخان میں 3 مشتبہ افراد گرفتار تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

18 نومبر 2012

ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازی خان میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں نبی ولد غلام سرور، فتح خان ولد محمد رمضان، جمال خان ولد نور محمد شامل ہیں جن کا تعلق وزیرستان سے ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد سلیم نے بتایا کہ تینوں افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔