غیرنصابی سرگرمیاں نوجوانوں کی نشوونما میں اضافہ کرتی ہیں: مجتبیٰ شجاع الرحمن

18 نومبر 2012

لاہور (پ ر) وزیر تعلیم پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ کھیلیں اور غیر نصابی سرگرمیاں نوجوانوں کی ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور نوجوانوں کے ذہنوں میں مثبت سوچ اجاگر کرتی ہیں۔ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ قصبات خصوصاً تعلیمی اداروں میں سپورٹس کی سہولیات مہیا کر رہی ہے کیونکہ ہمارے ملک کا موسم تمام کھیلوں کے ساز گار ہے اور ہم کھیلوں میں محنت کر کے بین الاقوامی سطح پر کھوئے ہوئے تمام ٹائٹل حاصل کر سکتے ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ریلوے سپورٹس اسٹیڈیم گڑھی شاہو ، ایکسپو سنٹر میں میراتھن اور نیشنل سائنس میوزیم میں منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلیں نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ اور ایک دوسرے سے سبقت لے جانے و مقابلے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔