خواتین کیخلاف اسمبلی میں نازیبا الفاظ، صحافی کے سوال پر پیر مظہر الحق برہم، ڈانٹ دیا

18 نومبر 2012

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہر الحق حیدر آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسمبلی میں خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کے سوال پر برہم ہو گئے۔ پیر مظہر الحق نے صحافی کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ سوال کریں فنکشنل لیگ کے نمائندے کی حیثیت سے بحث نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں خواتین ارکان اسمبلی نے خاتون ہونے کا فائدہ اٹھایا۔