حضرت سیدنا عمر فاروقؓ عدل و انصاف کے پیکر تھے، ثروت اعجاز قادری

18 نومبر 2012
حضرت سیدنا عمر فاروقؓ عدل و انصاف کے پیکر تھے، ثروت اعجاز قادری

لاہور (اے پی پی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ خلیفہ ثانی امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق ؓ عدل و انصاف کے پیکرتھے، وقت کے حاکم ہونے کے باوجود آپ نے خادم بن کر عوام کی خدمت کرتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو سیدنا عمر فاروقؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ 47ممالک کے حاکم تھے، آپکے عہد میں امن و امان کی صورتحال تاریخ کی عظیم مثال ہے ،آپ کی زندگی اور دورخلافت عالم اسلام کےلئے مشعل راہ ہے، مغربی ممالک آپ کو ماڈل تصور کرتے ہیں اور آپ کے دور خلافت پر عمل کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے ملک دشمن ہیں جو اسلام کی روح سے بھی واقف نہیں۔