49سول ججز‘ جوڈیشل مجسٹریٹس نے پروبیشن پیریڈ کامیابی کیساتھ مکمل کر لیا

18 نومبر 2012

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 49سول ججز/ جوڈیشل مجسٹریٹس کی طرف سے مکمل کئے گئے پروبیشن پیریڈ کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کامیابی کے ساتھ پروبیشن پیریڈ مکمل کرنے والے سول ججز / جوڈیشل مجسٹریٹس میں قیصر حسین مری سیالکوٹ، نوید عباس وزیر آباد، محمد ضیاءالرحمن گوجرانوالہ، سیف اللہ بابر جنجوعہ وزیرآباد، محمد عبدالستار لیاقت پور، محمد ضیغم رینالہ خورد، عبدالستار پنڈدادنخان، عنبر گل خاں قصور، محمد جمشید شورکوٹ، شازیہ منور شیخوپورہ، محمد عاصم شفیق بوریوالہ، محمد شاہد اقبال سانگلہ ہل، آصف اقبال قصور، ظہیر احمد دنیاپور، محمد اظہر قیوم لاہور، عدنان انجم پسرور، ناصر محمود گوندل دیپالپور، جاوید اقبال ملتان، انیلہ سعید فیروزوالا، صاحب گل خان بلوچ صادق آباد، زائرہ منظور ملک ساہیوال، محمد عمران خان بوریوالہ، شازیہ محبوب نارووال، محمد اجمل خان ڈیرہ غازی خان، فیض اللہ میانوالی، اعجاز احمد ماڈل ٹاﺅن لاہور، مبارک علی ساہیوال، عمر دراز ہرل لاہور، محمد طیب اسحاق پاکپتن، محسن علی شیخوپورہ، محمد طارق خان شاہ پور، فاروق احمد چنیوٹ، ذوالفقار احمد وزیرآباد، شوکت عباس عارفوالا، ساجد محمود گوجرہ، زمان علی رانجھا ملتان، غلام مصطفی یزدانی کہروڑ پکا، کاشف اللہ خان بنگش ملتان، سردار نوید احمد چشتیاں، کاشف افتخار لاہور، محمد عمر فاروق لیاقت پور، طارق محمود خاں بھوانہ، عمران فاروق گجر خان، صدف لیاقت سیالکوٹ، نبزا شکرگڑھ، عظمیٰ احسان گوجر خان، نادیہ مشتاق گوجرانوالہ، نازیہ رشید بہاولپور اور مہر النساءچکوال شامل ہیں۔